چار رہزن گرفتار ، مسروقہ فون و نقد رقم ضبط

   

حیدرآباد ۔ /5 اپریل (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رہزنوں کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر نرسمہا ریڈی نے کہا کہ عبدالباسط ، عارف علی ، غلام یزدانی اور محمد ضمیر ساکن ریشم باغ گولکنڈہ بری صحبتوں کے شکار ہیں اور ایک ٹولی کی شکل میں سرقے کرنے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ /2 اپریل کو مذکورہ رہزنوں نے شیخ پیٹ میں واقع ڈی مارٹ آٹو میں پہونچے ۔ رہزنوں نے آٹو ڈرائیور چاند علی جس کا تعلق بہار سے ہے آٹو روک کر اس کا موبائیل فون اور 7 ہزار نقد رقم چھین لیا ۔ گولکنڈہ پولیس نے رہزنوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گولکنڈہ ذیشان ہوٹل کے قریب گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ موبائیل فون اور 6 ہزار نقد رقم ضبط کرلیا گیا ۔