چالیس برس سے مورتیاں بنارہے ہیں مسلمان کاریگر، وزارت اقلیتی امور کی جانب سے نمائش کا اہتمام 

,

   

نئی دہلی : وزارت برائے اقلیتی امور کے زیراہتمام نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر لگائے جانے والے ہنر ہاٹ میں مختلف کاموں کے ہنر مند شرکت کئے ہیں ۔ یہاں پر مختلف اشیاء موجود ہیں ۔ میز،کرسیاں ،گلدان وغیر ہ کے علاوہ دیگر کئی اشیاء ہیں ۔ان ہی سب کے درمیان ایک ایسا اسٹال بھی موجود ہے جس میں ہندو مذہب کے کئی دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھی ہوئی ہیں ۔

یہ اسٹال گنگا جمنا کی تہذیب کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے ۔جہاں گذشتہ چالیس برسوں سے ہندو ؤں مذہبی مورتیاں مسلم ہا تھوں کی تخلیق کا عظیم شاہ کار ہیں ۔ اس ہال کے انچارچ محمد ناطق بتاتے ہیں کہ بھگوانوں کی بنانے کا کام ان کے والد نے شروع کیا تھا جس کو آج چالیس برس سے زیادہ عرصہ گذرچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پرانی دہلی کے سکونت پذیر ہیں ۔ وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے لگائے جانے والی نمائش کا حصہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بھگوان کرشن ، بھگوان رام ، سرسوتی ، شیو پاربتی کے علاوہ دیگر بھگوانوں کے مورتیاں موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ پرندوں ، جانوروں کے بھی مورتیاں موجود ہیں ۔ محمد ناطق نے بتایا کہ ان کے ہاں جملہ ۱۸؍ لڑکے کام کرتے ہیں جو سب کے سب مسلمان ہیں ۔

انہوں نے اپنے فنکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ کسی ہندو یا ہندو مذہب کیلئے کام کررہے ہیں وہ اور ان کے ہاں کام کرنے والے دیگر کاریگر ہمیشہ یہ تصور کرتے ہیں کہ یہ ان کی محنت ہے جس میں ہنر مندی کا جادو نہیں چلایاگیا تو ان کی محنت رائیگا چلی جائے گی۔ انہوں نے وزارت اقلیتی امور سے اظہا رتشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزارت امور اقلیتی نے انہیں یہاں اپنا ہنر دکھا نے کا موقع دیا ہے ۔ یہاں کے تمام اخراجات وزارت ہی برداشت کررہی ہے اور اس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں ۔