چاند نظر آگیا‘مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رجب المرجب 1445 زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع آبرآلود تھا ۔ انچار بھیج ( گجرات ) رتناگری ( مہاراشٹرا ) اجمیر شریف پالنپور ( راجستھان ) چکمگلور( کرناٹک ) رانچی یالگھر ( مہاراشٹرا ) و دیگر مقامات سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاع ملی، لھذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ 13 جنوری 2024 ء بروز ہفتہ یکم رجب ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد ، مولانا سید شاہ محمود بادشاہ قادری زریں کلاء ، مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید شیخین احمد شطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد ، سید نور اللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا چاند نظر آگیا ۔ لہذا 13 جنوری 2024ء کو یکم رجب المرجب 1445ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسن ذیل علما نے کی ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا جواد عابدی اور مولانا سید محبِ عابد ۔
چیف منسٹر دو روزہ دورہ پر دہلی روانہ
بیرونی دورہ کے بعد حیدرآباد واپسی ہوگی
حیدرآباد 12جنوری(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی مرکزی وزراء اور اعلیٰ کمان قائدین سونیا گاندھی و دیگر سے ملاقات کیلئے دہلی پہنچ چکے ہیں۔ چیف منسٹر سونیا ‘ راہول گاندھی و دیگر سے ملاقات کرینگے ۔ 13جنوری کو وہ مرکزی وزراء سے ملاقات کرینگے ۔ریونت ریڈی 14 جنوری کو منی پور میں راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں شرکت کریں گے اور اسی شام دہلی واپس ہونگے ۔دہلی سے سوئزرلینڈ اور لندن کیلئے 15 جنوری کو روانہ ہونگے ۔چیف منسٹر 20جنوری کو شہر واپس ہونگے ۔دہلی میں اعلیٰ کمان سے نامزد عہدوں پر تقررات و کونسل امیدواروں پر بھی تبادلہ خیال کرینگے اعلیٰ کمان سے منظوری پر ناموں کا اعلان کردینگے کیونکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جنوری ہے ۔3