چاند نظر نہیں آیارویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد۔ 9 ۔ اپریل (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1445 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر حیدرآباد میں مطلع صاف ہے ، چاند نظر نہیں آیا و نیز اسی طرح ملک کے بیشتر مقامات سے بھی مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات ملی ہیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 10 اپریل بروز چہارشنبہ 30 رمضان المبارک ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید شاہ محمود بادشاہ قادری زرین کلاں، مولانا سید محمد اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ ، مولانا سید ظہیر الدین صوفی ، مولانا سید شیخن احمد الشطاری قادری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ ، مولانا مشہود احمد نے شرکت فرمائی۔
شیعہ علماء کا بیان
سید علی اصغر کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوئی ۔ لہذا چہارشنبہ 10 اپریل کو 30 رمضان المبارک 1445 ھ ہوگی اور جمعرات 11 اپریل 2024 کو یکم شوال المکرم1445 ھ (عیدالفطر) ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا، مولانا رضا عباس خاں، مولانا سید جواد عابدی، مولانا سید محب عابد