چاچا نتیش کو لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے تک لے جائیں گے چاہے…”: تیج پرتاپ یادو

   

نئی دہلی: بہار حکومت کے وزیر تیج پرتاپ یادو نے سی ایم نتیش کمار کو ملک کا اگلا وزیر اعظم بنانے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ ہفتہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاچا نتیش کمار کو لال قلعہ پر پرچم لہرانے کے مقام تک لے جائیں گے۔ ہم بھتیجے ہیں، بس یہی کریں گے۔ اتنا تو کرینگے ہی، بتا دیں کہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننے کے بعد سے ہی اگلے لوک سبھا انتخابات میں نتیش کمار کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانے کی بات زور پکڑ گئی ہے۔ تاہم نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو اس تجویز پر اب تک بظاہر کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔