فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور کے تھریاوں علاقے میں جمعرات کو چلتی ٹرین سے گر کر ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت ہوگئی۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش کمار نے بتایا کہ دہلی ہاوڑا ریلوے روٹ پر رسول آباد اسٹیشن کے نزدیک آج دوپہر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دہلی گیا ایکسپریس سے بہار واقع اپنے وطن واپس جارہے ایک ہی کنبے کے چار اراکین ٹکری سرائے بزرگ گاوں کے نزدیک ٹرین سے گر گئے ۔ حادثے میں ایک مزدور اور اس کے بیٹے و بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔