شمس آباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 اپریل کو چیوڑلہ میں بی آر ایس پارٹی کا جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں کے چندر شیکھر راؤ سابق چیف منسٹر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ چیوڑلہ میں دوپہر دو بجے جلسہ سے کے سی آر کا خطاب ہوگا ۔ رکن پارلیمنٹ امیدوار کے گیانیشور مدیراج کے علاوہ بی آر ایس ارکان اسمبلی شرکت کریں گے ۔ پرکاش گوڑ نے میونسپل چیرمین ، کونسلرس ، کارپوریٹرس ، پارٹی قائدین سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں ۔۔