چندرا بابو نائیڈو کے جلسہ میں پتھراؤ، صدر تلگودیشم محفوظ پون کلیان کی گاڑی پر سنگباری

   

حیدرآباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی انتخابی ریالی میں پتھراؤ کے واقعہ کے دوسرے ہی دن صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کے جلسہ عام میں پتھراؤ کیا گیا۔ چندرا بابو نائیڈو وشاکھاپٹنم میں گاجوواکا میں ریالی سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک پتھراؤ ہوا اور ایک پتھر ان کے قریب آکرگرا۔ کچھ لمحہ کیلئے سیکوریٹی حکام نے نائیڈو کو گھیرے میں لے لیا لیکن انہوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے حکومت اور پولیس پر تنقید کی۔ بابو نے کہا کہ جگن نے کل حملہ کا ڈرامہ کیا اور آج مجھے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کی ریالی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے شخص کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تلگودیشم حامیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اسی دوران تنالی میں پون کلیان کی گاڑی پر بھی سنگباری کا واقعہ پیش آیا۔ نائیڈو نے جگن کو اپنی گیانگ پر کنٹرول کا مشورہ دیا اور کہا کہ کل کا حملہ منصوبہ بند ڈرامہ کیا گیا۔1