چندرا بابو نائیڈو کے خلاف فلم پر ہائی کورٹ کا 22 جنوری کو فیصلہ

   

حیدرآباد12 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے رام گوپال ورما کی فلم ’یوہم‘ کی ریلیز پر اپنا فیصلہ 22 جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔ فلم ریلیز کے مسئلہ پر جنرل سکریٹری تلگو دیشم نارا لوکیش کی درخواست پر کل مباحث ہوگئے اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کرکے آج سنانے کا اعلان کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے آج فیصلہ ملتوی کرکے آئندہ تاریخ 22 جنوری مقرر کی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ 22 جنوری تک فلم کے سنسر سرٹیفکٹ پر معطلی جاری رہے گی جس کے تحت فلم ریلیز نہیں کی جاسکتی۔ ڈائرکٹر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ سنسر سرٹیفکٹ کی معطلی برخواست کی جائے ۔ عدالت سے کہا گیا کہ اگر فلم کی نمائش سے آندھراپردیش کی سیاست پر اثر پڑسکتا ہے تو تلنگانہ میں ریلیز کی اجازت دی جائے ۔ نارا لوکیش کے وکیل نے اس کی مخالفت کی ان کا کہنا تھا کہ صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو کے امیج کو متاثر کرنے جگن موہن ریڈ ی کی ایما پر فلم تیار کی گئی ۔ فلم میں نائیڈڈو کے رول کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ عدالت نے عبوری احکام کو برقرار رکھ کر 22 جنوری کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔ 1