چچا بھتیجے کیلئے وقار کی نشست بارامتی : نند‘ بھاوج کے کل پرچہ نامزدگی

   

بارامتی : چچا بھتیجے کے لیے وقار کی نشست سمجھی جانے والی لوک سبھا حلقہ بارامتی، جو اس وقت پوری ریاست کی توجہ کا مرکز ہے ، یہاں سے مہایوتی( این ڈی اے ) کی امیدوار سنیترا پوار، اور مہاوکاس اگھاڑی (انڈیا)کی امیدوار سپریا سولے ایک ہی دن اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔ اس دوران دونوں جانب سے بڑے رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے ۔ کاغذات نامزدگی 18 تاریخ کو داخل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے اہم رہنما موجود ہوں گے ۔ ایک ہی خاندان کی دو خواتیں جو رشتہ میں نند اور بھاوج ان کے درمیان اس نشست پر مقابلہ ہونے جا ریاہے ۔ بظاہر تو یہ دونون خواتین کے بیچ کی لڑائی ہے ، لیکن صحیح معنی میں یہ نشست قدآورمراٹھا لیڈر اور نیشنلست کانگریس پارٹیکے بانی شرد پوار کے لیے ایک وقار کی مسئلہ بن چکی ہے ۔ عیاں رہے کہ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار نے ان سے بغاوت کر کے نیشنلست کانگریس پارٹی کے دو ٹکڑے کر دیے اور اپنے دھڑے کے ساتھ مودی گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔
اور اس کے بعد نیشنلست کانگریس پارٹی کا قلعہ سمجھے جانے والے بارامتی حلقہ انتخاب سے اپنی اہلیہ کو مہا یوتی کا امیدورا بنایا ہے ۔ اسی طرح شرد پوار نے یہاں سے اپنی دختر سپریا سولے کو میدان میں اتارا ہے ۔ اب شرد پوار کے لیے یہاں کرو یا مرو جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ۔