چکل گوڑہ فیصل قتل کیس کے ملزمین گرفتار

   


حیدرآباد : چلکل گوڑہ پولیس نے فیصل قتل کیس میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 13 جنوری کو موٹرسائیکل کے سبب پیش آئی جھگڑے کی واردات کے بعد فیصل کو شدید مارپیٹ اور زدوکوب کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس چلکل گوڑہ نے اس سلسلہ میں 19 سالہ آصف خاں عرف سونو، 20 سالہ عبدالعریب، 20 سالہ شیخ عباس، 26 سالہ شیخ نصیر، 20 سالہ محمد غوث اور 23 سالہ مرزا عظیم بیگ ساکنان وارسی گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے 2 نابالغ کو بھی حراست میں لے لیا۔ 13 جنوری کو فیصل نے مشیرآباد جانے کیلئے نکھل کی موٹر سیکل لی تھی اور شام میں واپس کردیا۔ تاہم نکھیل نے موٹر سیکل کو ہوئے نقصان کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور اس بات سے دونوں میں جھگڑا ہوا اور نکھل نے سونو اور دیگر ساتھیوں کو طلب کیا۔ ان کی مارپیٹ میں فیصل ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس نے تمام ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔