چکڑپلی میں قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا ، 6 گرفتار

   

حیدرآباد : /17 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے چکڑپلی کے ایک رہائشی علاقہ میں چلائے جارہے قمار بازی کے ایک اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 39 سالہ اے شیوا ریڈی جو ایس آر بوائز ہاسٹل کا مالک ہے اور قمار بازی کے اڈہ کا آرگنائزر ہے ۔ وہ اپنے دیگر ساتھیوں وی ناگراجو ، کے راج گوپال ریڈی ، سوریا گوپی ، ایل جئے پال ریڈی اور جے سائی کرن کی مدد سے اشوک نگر چکڑ پلی کے رہائشی علاقہ میں قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 65 ہزار نقد رقم ، 6 موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ ب