چکڑ پلی کے مکان میں گیاس سلینڈر پھٹ پڑا‘ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/26 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چکڑ پلی کے ایک مکان میں آج ایل پی جی سلینڈر پھٹ پڑنے سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مٹو گوڑہ میں محمد سلیم کے مکان میں آج صبح 8:30 بجے سلینڈر سے گیس کے اخراج سے زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 55 سالہ نارائن سوامی برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ محمد سلیم کے مکان اور قریب میں واقع دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ مٹو گوڑہ میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر چلکل گوڑہ سے وابستہ پولیس ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور مہلوک شخص کی نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا جبکہ زخمی افراد 40 سالہ جعفر، 35 سالہ حلیمہ بیگم، 48 سالہ سرینواس، 45 سالہ نرسنگ راؤ، 35 سالہ شیلجا، 13 سالہ سنجنا اور ارمیلا کو مختلف دواخانوں میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ب