چھتیس گڑھ میں او بی سی، سی ڈبلیو ایس کی مردم شماری

   

رائے پور ۔ ملک میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی مردم شماری کا مطالبہ اور مودی حکومت کے اب تک کے انکار کے درمیان کانگریس کے زیر اقتدار چھتیس گڑھ میں او بی سی اور اقتصادی طور پر اعلیٰ زمرے کے کمزور طبقات کی مردم شماری کے لیے سروے کا کام یکم ستمبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ چھتیس گڑھ کی آبادی میں او بی سی اور سی ڈبلیو ایس کی مردم شماری موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔ چھتیس گڑھ کوانٹیفائبل ڈیٹا کمیشن کے سکریٹری بی سی ساہو نے بتایا کہ موبائل ایپ انسٹال کرنے کے بعد درخواست گزار کو ایپ میں اندراج کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے لیے ایپ میں لاگ ان کے لیے چار آپشن دیے گئے ہیں۔ راشن کارڈ کے سربراہ کا موبائل نمبر یا اگر مذکورہ بالا میں سے کسی کا ثبوت نہیں ہے تو درخواست گذار اپنے موبائل کی بنیاد پر لاگ ان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاگ ان کے بعد درخواست گذار کو متعلقہ معلومات کو ایک فارم میں اپ لوڈ کرنا ہوگا جس میں نام ، والد یا شوہر کا نام، سالانہ آمدنی، خاندان کے افراد کی تعداد، وارڈ یا گرام پنچایت، ضلع وغیرہ ہے ۔ درخواست گذار کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی معلومات خود بخود متعلقہ درخواست گذار کے گرام پنچایت، نگر پنچایت یا شہری ادارے کے وارڈ کے لیے مقرر سپروائزر کو بھیج دی جائیں گی۔ جیسے ہی درخواست گذار کے علاقے میں مجاز سپروائزر کے ساتھ درخواست گذار کی معلومات موصول ہوتی ہے وہ اس کی تصدیق کرے گا، اس کے بعد ڈیٹا سرور میں محفوظ رہے گا۔ یہ ڈیٹا ریاست کے او بی سی اور ای ڈبلیو ایس کی مردم شماری میں مددگار ثابت ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کی آبادی میں دیگر پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مردم شماری کے لیے چھتیس گڑھ کوانٹیفائبل ڈیٹا کمیشن تشکیل دی ہے ۔