چھتیس گڑھ میں شکست خوردہ بی جے پی میں داخلی لڑائی میں شدت

   

رائے پور18جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں پندرہ برسوں تک مسلسل اقتدار میں رہنے والی بھارتیہ جنتاپارٹی کے اقتدارسے ہٹنے کے ایک ماہ میں ہی گھمسان شروع ہوگیاہے ۔پارٹی کے لیڈروں نے بے باک ہوکر شکست کے لئے سابق وزیراعلی رمن سنگھ اور ریاست میں بی جے پی کے صدر دھرم کوشک کے خلاف محاذ کھول دیاہے ۔رمن سنگھ کے 2003ء میں چیف منسٹر بننے کے بعد چھتیس گڑھ میں بی جے پی کے اندر کھل کر کبھی کسی نے آواز نہیں اٹھائی درج فہرست ذات اور قبائل سے متعلق قومی کمیشن کے چیئرمین نندکمار سائے اور سابق چیئر مین رام پرتاپ سنگھ نے کھل کر بولنے کی کوشش کی تو انھیں کنارے کردیاگیا۔