نئی دہلی، 18اگست (سیاست ڈاٹ کام) مسلسل چھ دنوں تک مستحکم رہنے کے بعد اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ ڈیزل مسلسل دوسرے دن سستا ہوا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول آٹھ پیسے سستا ہوکر پانچ جولائی کے بعد نچلی سطح 71.91روپے فی لیٹر پر آگیا۔ ڈیزل کی قیمت بھی 12 پیسے کم ہوکر 65.26 روپے فی لیٹر رہی جو پانچ جولائی کے بعد کی نچلی سطح ہے ۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 60ڈالر فی بیرل سے نیچے رہنے کی وجہ سے دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں یہ نرمی دیکھی گئی۔ممبئی اور کولکتہ میں بھی پٹرول آٹھ آٹھ پیسے سستا ہوکر بالترتیب 77.57 روپے اور 74.61روپے فی لیٹر رہ گیا۔ وہیں چنئی میں اس کی قیمت نو پیسے کم ہوکر 74.69رپے فی لیٹر پر آگئی۔ڈیزل کولکتہ میں 12پیسے سستا ہوکر 65.26روپے ، ممبئی میں 13پیسے سستا ہوکر 67.64روپے اور چنئی میں 15پیسے سستا ہوکر 68.95روپے فی لیٹر رہا۔تیل کمپنیاں یومیہ بنیاد پر پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔