چیروکو سامیا ، ضلع ایس سی سیل کانگریس نامزد

   

کورٹلہ ۔16 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنجہانی کومی ریڈی راملو سابق ایم ایل اے مٹ پلی آفس میں کانگریس کارکنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ضلع جگتیال کے ایس سی سیل چیرمین رامیش بابو نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ سابق صدر چیروکو سامیا کو جگتیال ضلع ایس سی سیل نائب صدر نامزد کیا گیا ہے ۔ چیروکو سامیا نے کہاکہ کانگریس آئی پارٹی نے اُن پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اُس ذمہ داری کو پارٹی کو مستحکم کرنے کے علاوہ حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد کے کانگریس آئی امیدوار جیون ریڈی کی کامیابی کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ انھوں نے کہاکہ اُن کی نامزدگی کے لئے کوشش کرنے والے سابق ریاستی وزیر جیون ریڈی سابق ایم ایل اے مٹ پلی ، شریمتی کومی ریڈی جیوتی اکا دیوی انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ ، جواڈی نرسنگ راؤ ، کومی ریڈی کرمچند سپریم کورٹ ایڈوکیٹ ، کانگریس آئی پارٹی کے قائد ریاستی او بی سی سیل وجئے آزاد کومی ریڈی ، جواڈی کرشنا راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ اس اجلاس میں کورٹلہ یوتھ کانگریس نائب صدر پنٹا ونئے ، جی پرساد سینئر کانگریس آئی قائدین کے ہری کمار اپلیش و دیگر نے شرکت کی ۔