تروپتی ۔ 17 ؍ نومبر ( پی ٹی آئی) چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے اتوار کو جہاں تروملا کے قریب پہاڑیوں کے دامن میں واقع لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی۔ ان کی شریک حیات روپانجلی گوگوئی بھی طلوع آفتاب کے ساتھ کی جانے کی والی اس پوجا میں شامل تھیں ۔ جسٹس گوگوئی اور ان کی شریک حیات کا یہاں آمد پر صدر پجاری نے باب الداخلہ پر روایتی استقبال کیا ۔ تروملا تروپتی دیواستھانم کے انتظامات کے درمیان مندر پوجا کے بعد وہ نئی دہلی واپس ہوگئے ۔