چیف منسٹر ریونت ریڈی کا آج دورہ حج ہاوز

   

4 بجے شام عازمین حج کے قافلہ کو جھنڈی دکھائیں گے
حیدرآباد7 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 8 مئی کو شام 4 بجے حج ہاؤز نامپلی سے عازمین حج کو وداع کرینگے ۔ حج ہاؤز سے عازمین کی روانگی کے دوران چیف منسٹر کے ہاتھوںمامڑ پلی میں ’حج رباط‘ کے ورچوول سنگ بنیاد کا منصوبہ تھا لیکن اس کو منسوخ کردیا گیا ۔ چیف منسٹرکے دورہ ٔ حج ہاؤز ‘ عازمین حج کے قافلہ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے سے قبل چیف منسٹر کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کیلئے اضافہ کردہ 10 ہزار روپئے فضائی کرایہ کی حکومت سے ادائیگی کے اعلان کی توقع ہے ۔ مرکزی وزار ت اقلیتی امور اور مرکزی حج کمیٹی سے عازمین حج کے فضائی کرایوں میں اچانک 10 ہزار روپئے کے اضافہ کو ریاستی حکومت نے ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا اعلان نہیں کیاگیا تھا اور اب ریونت ریڈی عازمین حج کے قافلہ کی روانگی کے دوران اس کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عازمین کو10 ہزار روپئے کی اجرائی کیلئے منظورہ 7کروڑ کی رقم تلنگانہ حج کمیٹی کو منتقل کردی ہے۔3

ریونت ریڈی کی عنقریب دیویندر فڈنویس سے ملاقات
حیدرآباد ۔7۔ مئی (سیاست نیوز) پراناہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے تحت تمیڈی ہڈی میں 150 میٹر بلند بیاریج کی تعمیر پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کی مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس سے ملاقات کا امکان ہے۔ بیاریج پر دونوں ریاستوں میں اتفاق رائے کیلئے جاریہ ماہ کے اواخر میں یہ ملاقات ہوسکتی ہے ۔ سابق میں مہاراشٹرا حکومت نے 148 میٹر بلند بیاریج کی تعمیر سے اتفاق کیا تھا۔ تلنگانہ حکومت نے بیاریج کی تعمیر پر ریونت ریڈی کو ملاقات کا وقت دینے فڈنویس کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ تلنگانہ حکومت مہاراشٹرا کو 150 میٹر بلند بیاریج کی تعمیر کیلئے راضی کرنے کی مساعی کریگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمیڈی ہڈی بیاریج کی تعمیر سے تلنگانہ 100 ٹی ایم سی پانی کا استعمال کر پائے گا۔1/k