حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دورۂ بنگلور کے پروگرام کو لمحہ آخر میں منسوخ کردیا۔ وہ بنگلور میں ایک خانگی ادارہ کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے۔ ہند ۔ پاک کشیدگی کے علاوہ ایرپورٹس پر سکیورٹی اور وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری کردہ نئے گائیڈ لائنس کے پس منظر میں چیف منسٹر نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔ چیف منسٹر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ حفاظتی انتظامات اور چوکسی پر مسلسل ربط میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے کل افواج سے اظہار یگانگت کیلئے ریالی منظم کی گئی تھی جس کی قیادت چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کی۔ محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافرین کیلئے نئے گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں جس کے تحت اندرون ملک سفر کرنے والے مسافرین کو بھی تقریباً 75 منٹ قبل ایرپورٹ پہونچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایرپورٹ پر سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔1