چین میں سرکردہ اویغور مسلم عہدیدار کمیونسٹ پارٹی برطرف

   

بیجنگ ۔/16 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے ایک سرکردہ اویغور مسلم عہدیدار کو رشوت ستانی اور اقتدار کے بیجا استعمال کے الزام کے تحت پارٹی سے خارج کردیا گیا۔ نور بکری جو ملک کے قومی توانائی انتظامیہ کے سابق سربراہ ہیں انہیں پارٹی کے ڈسپلین اور قواعد کی بدترین خلاف ورزیوں پر تمام سرکاری عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیشن برائے تادیبی کارروائی کی جانب سے بالعموم اس قسم کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ توقع ہے کہ نوربکری کے خلاف رسمی طور پر الزامات وضع کرنے کے بعد مقدمہ چلایا جائے گا۔ 58 سالہ نور چینی کمیونسٹ پارٹی کے کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے جن میں اویغور مسلم اکثریتی صوبہ زن جیانگ میں پارٹی کے سربراہ کا عہدہ بھی شامل ہے۔