چین میں لینڈ سلائڈنگ سے دو افراد ہلاک 17 لاپتہ

   

تائیوان۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمالی صوبے شنسی میں لینڈ سلائڈنگ سے مکانات منہدم ہونے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور17 دیگر لاپتہ ہو گئے ۔ لینفین شہر کے اولنگ میں جمعہ کی شام 6:10 بجے یہ واقعہ پیش آیا ، لینڈ سلائڈ نگ کی وجہ سے دو رہائشی مکان منہدم ہو گئے ۔ ملبے سے اب تک 13 افراد کو بچایا جا چکا ہے لیکن دو افراد مردہ پائے گئے ۔ اس حادثے میں زندہ بچے افراد لاپتہ ہوئے افراد کی تلاش کر رہے ہیں ہے ۔ تقریبا 600 سے زائد افراد مسلح پولیس اور طبی اہلکار راحت و بچاؤ کا روائیوں میں مصروف ہیں۔