چین میں کم شدت کا زلزلہ ،کوئی جانی نقصان نہیں

   

بیجنگ، 28مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی مغربی چین میں صوبے کنہا ی کے منگیا شہر میں جمعرات کی صبح پانچ بجکر 36 منٹ پر کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.0 تھی ۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین کے زلزلہ نیٹ ورک مراکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے نو کلومیٹر نیچے 38.28 ڈگری شمالی طول البلد اور 90.89 ڈگری مشرقی عرض البلد میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔