چین کا عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے 2 ریاستی حل پر زور

   

چین نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں فلسطین کے مسئلے کے 2 ریاستی حل پر زور دیا ہے۔عدالت انصاف میں چینی وزارتِ خارجہ کے قانونی مشیرنے دلائل دیے۔چینی مشیرِ وزارتِ خارجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حق کی بحالی کے لیے مسلسل حمایت کی ہے۔دلائل میں چینی مشیرِ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے مذاکرات کے ذریعے 2 ریاستی حل کی ضرورت پر مسلسل زور دیا ہے۔چینی مشیرِ وزارتِ خارجہ نے اپنے دلائل میں یہ بھی کہا کہ فلسطینی عوام کی غیر ملکی جبر کے خلاف مزاحمت ’ناقابلِ تسخیر حق‘ ہے۔