چین کی حرکتیں خارجہ پالیسی کی ناکامی کی عکاس

,

   

مودی حکومت سرحدی تنازعہ سے نمٹنے میں بری طرح ناکام، راہول گاندھی کی تقریر
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی پر چین کے ساتھ سرحدی تعطل کے معاملہ میں اپنے لفظی حملہ میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کو ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بیجنگ کے اس موقف کو قبول کرتے ہوئے ہندوستان کی پوزیشن برباد کردی اور ہماری آرمی سے دغا کی۔ وزیراعظم نے یہ بیان دیا کہ چین نے ہندوستان کی کوئی زمین نہیں لی ہے اور نہ کوئی فوجی چوکی پر قبضہ کیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہوئی ہے۔ ڈپلومیسی کے مسلمہ ادارہ جاتی ڈھانچہ کو وزیراعظم نے ڈھا دیا۔ پڑوسی ممالک جو کبھی ہمارے دوست ہوا کرتے تھے، ان کے ساتھ ہمارے تعلقات بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔ ہمارے روایتی حلیفوں کے ساتھ ہماری آزمودہ شراکت میں خلل آگیا ہے۔ راہول نے تجویز پیش کی کہ ہندوستان کو امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اچھا رشتہ قائم کرنا چاہئے لیکن ساتھ ہی ہمارے قدیم دوستوں کے ساتھ ہمارے روابط بھی برقار رہیں۔