ڈاکرا خواتین آر ٹی سی بسوں کی مالک بن جائیں گی: بھٹی وکرامارکا

   

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود میں تلنگانہ ریاست ملک کیلئے مثالی ہے۔ بھٹی وکرامارکا نے کھمم کلکٹریٹ میں مہیلا شکتی کینٹین اور بس شیلٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلاسودی قرض کی فراہمی کے ذریعہ حکومت خواتین کو تجارت میں حصہ لینے میں مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلف ہیلپ گروپس کو 25 ہزار کروڑ تک بلاسودی قرض کی فراہمی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کی ڈاکرا تنظیموں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں ڈاکرا گروپس کی خواتین بسوں کی مالک بن جائیں گی۔ انہیں بلاسودی قرض فراہم کرتے ہوئے آر ٹی سی بسوں کو خریدنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ بسیں مہیلا گروپس آر ٹی سی کو کرایہ پر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے اشتراک سے کھمم میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ حکومت نے الیکشن سے قبل کئے گئے عوامی وعدوں کی تکمیل کا آغازکردیا ہے۔1