18 جنوری کو دوپہر ایک بجے چیف منسٹر کھمم میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا افتتاح کریں گے
حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ کے طبی شعبہ کو ملک میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کیلئے نشانہ مختص کرتے ہوئے خدمات انجام دینے کی محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اور ڈاکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ 24 گھنٹے سرکاری ہاسپٹلس میں عوام کو دستیاب رہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے طبی شعبہ کو فی الوقت ملک میں تیسرا مقام حاصل ہے ۔ اس کو سرفہرست مقام پر پہونچانے ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ٹیچنگ ہاسپٹل کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہاسپٹلس میں بڑے پیمانے پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ ہاسپٹلس میں عصری آلہ جات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ادویات کا اسٹاک موجود رکھا جارہا ہے ۔ ڈاکٹرس کی ذمہ داری ہے سرکاری ہاسپٹل سے رجوع ہونے والے عوام کو مایوس نہ کریں بلکہ 24 گھنٹے خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے آج کھمم میں اضلاع کلکٹرس اور ڈی ایم ایچ اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا اور کہا کہ 18 جنوری کو چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر دوپہر ایک بجے آنکھوں کی روشنی پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ پروگرام کے دوران عوام کو کوئی مسائل پیش نہیں آئے ۔ اس کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا ۔ 1500 میڈیکل ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے ۔ روزآنہ صبح 9 تا شام 4 بجے تک عوام کے آنکھوں کا ٹسٹ کیا جائے گا ۔ مرحلہ واری اساس پر 16533 مقامات پر کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ن