ڈاکٹرکے قتل کی مخالفت میں دیہی باشندوںکا مظاہرہ ، سڑک جام

   

حاجی پور 21 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں ویشالی ضلع کے گرول تھانہ علاقہ میں کل رات ایک دیہی ڈاکٹر کے قتل کی مخالفت میں گائوں والوں نے سڑک جام کر کے مظاہرہ کیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ گرول باشندہ ڈاکٹر محمد یونس (48) اپنی کلنیک بند کر کے کل رات نجی کار سے گھر لوٹ رہے تھے تبھی ریلوے کراسنگ کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ اس واقعہ میں مسٹر یونس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ واقعہ کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی معلومات ملتے ہی آس پاس کے لوگ اکٹھے ہوگئے اور لاش کے ساتھ نیشنل ہائی وے 27 حاجی پور ۔ مظفر پور شاہراہ کو دیر رات سے جام کررکھا تھا۔ گائوں والے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کو لیکر مظاہرہ کر رہے تھے ۔ آج صبح پولیس کے سنیئر افسران کے سمجھانے کے بعد لوگوں نے جام ختم کر دیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے حاجی پور اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔