ڈاکٹر سہیل اعجاز خان سعودی عرب کیلئے ہندوستان کے نئے سفیر

,

   

ریاض : سینئر سفارتکار ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کو مملکتی سعودی عرب کیلئے ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجی امور نے آج یہ اعلان کیا ۔ ڈاکٹر سہیل اعجاز خان عنقریب نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ مارچ 2022 ء سے یہ عہدہ خالی تھا کیونکہ اوصاف سعید کو سکریٹری اوورسیز انڈین افیرس ، وزارت خارجی امور کے عہدہ پر ترقی دی گئی اور ان کی جگہ ریاض میں انڈین ایمبیسی میں ڈپٹی چیف آف مشن این رام پرساد کو یہ زائد ذمہ داری دی گئی ۔ ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کا تعلق آئی ایف ایس 1997 ء بیاچ سے ہے ۔ وہ اس وقت لبنان میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں پہلی مرتبہ قاہرہ میں ہندوستانی سفیر کی ذمہ داری دی گئی تھی جہاں انہوں نے 1999-2001 ء تک خدمات انجام دیں ۔ ڈاکٹر سہیل خان نے ایم جی ایم میڈیکل کالج اندور ، مدھیہ پردیش سے میڈیسن میں گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے ۔