ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کو معطر کیا

,

   

ریاض(کے این واصف ): حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے کی رسم میں حصہ لیا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے مسلسل ہدایت دیتے رہتے ہیں‘۔ انہوں نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے سمیت حرمین شریفین کیلئے مطلوبہ خدمات کی سرپرستی پر شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ ’ اس سرزمین میں ہمیشہ امن و امان قائم اور یہاں کی خوشحالی کو دائم رکھے‘۔