ڈاکٹر و ملازمین سے دھوکہ ‘ دواخانہ کا چیرمین گرفتار

   

حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے ڈاکٹر اور ملازمین کے ساتھ دھوکہ دہی میں ہاسپٹل چیرمین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کشائی گورہ کے مطابق ڈاکٹر خواجہ فیاض الدین ساکن وجیہ پوری کالونی کاپرا و دیگر 100 ملازمین کی شکایت پر پولیس نے چیرمین براڈن والڈ ہاسپٹلس ڈاکٹر نریندرا وکرم آدتیہ یادو کو گرفتار کرلیا جبکہ اس معاملہ میں دیویہ راوت اور دیگر کی گرفتاری باقی ہے ۔ وکرم آدتیہ پر الزام ہے کہ اس نے ایک ہاسپٹل کو اپنے مینجمنٹ میں حاصل کرنے کے بعد اس ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور عملہ کو تنخواہ ادا نہیں کی اور اس کا استحصال کرتے ہوئے دھوکہ دیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔