ڈاکٹر کا اغواء : کلیدی ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔ راجندر نگر پولیس نے شہر کے ڈاکٹر کے اغوا معاملہ میں ملوث کلیدی ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ 56 سالہ ڈاکٹر دہجت حسین ساکن قسمت پورہ ضلع راجندر نگر کا 27 اکٹوبر کو بعض نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے اندرون 12 گھنٹے اغوا کنندوں کا پتہ لگاکر ڈاکٹر کو ان کے چنگل سے رہا کرالیا تھا۔ حالانکہ پولیس نے اغوا میں ملوث سات ملزمین کو گرفتار کیا تھا لیکن کیس کے کلیدی ملزمین مصطفی، گنیش عرف گنیا، مبشر احمد عرف خالد، پنیت، پرتھوی اور سری کو آج گرفتار کرلیا ہے۔ راجندر نگر پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا جبکہ سابق میں گرفتار سات ملزمین کو پولیس تحویل میں لینے کیلئے عدالت میں درخواست داخل کی گئی ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔