ڈبلیو ایف ائی کے انتخابات 6جولائی کو ہوں گے‘ اسی روز نتائج بھی برآمد ہوں گے

,

   

ہر ریاست اور یوٹی سے الکٹورل کالج میں مقابلہ کے لئے دو نامزدگیوں لی جائیں گی اوراس کے لئے 19جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
نئی دہلی۔ رسلنگ فیڈریشن آف انڈیاکے کافی عرصہ سے زیر انتظار الیکشن 6جون کو کرائے جائیں گے‘منگل کے روز جاری ایک اعلامیہ ریٹرنگ افیسر نے اسبات کا اعلان کیاہے۔

انڈین اولمپیک اسوسیشن(ائی او اے)کے ریٹرنگ افیسر کے طور پر نامزدریٹائرڈ ہائی کورٹ جج مہیش متل کمار انتخابات کے عمل کو پورا کریں گے۔

یہ بھی بتایاگیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی اسی دن کیاجائے گا۔ہر ریاست اور یوٹی سے الکٹورل کالج میں مقابلہ کے لئے دو نامزدگیوں لی جائیں گی اوراس کے لئے 19جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور تنقیح 22جون تک مکمل کرلی جائے گی۔

ہر ریاست دو نمائندے بھیج سکتا ہے اور ہر نمائندے کا ایک ووٹ رہے گا۔ لہذا ڈبلیو ایف ائی انتخابات کے لئے الکٹورل کالج50ووٹوں پر مشتمل ہوگا۔ مگر یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ کچھ ریاستوں کے اداروں کو ماضی میں ڈبلیو ایف ائی نے تحلیل کردیاتھا‘ اس الیکشن میں وہ بھی حصہ داری کا دعوی کررہے ہیں۔

ریٹرنگ افس دھڑوں کے نمائندوں کے اسناد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریگا کہ کون ووٹ ڈال سکتا ہے یا نہیں ہے۔

انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ 23جون سے شروع ہوکر 25جون کو اختتام پذیر ہوگا‘ جس کے بعد کاغدا ت نامزدگی کی تیاری اورڈسپلے ہوگاجبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جون 29کو ہوگی۔امیدوار جون 28او ر یکم جولائی کے درمیان میں پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کے اہل ہوں گے۔

امیدواروں کی قطعی فہرست 2جولائی کو جاری کی جائے گی۔برج بھوشن کے بیٹے کرن ڈبلیو ایف ائی کے ماضی کے نائب صدر تھے او روہ یوپی رسلنگ اسوسیشن سے بھی وابستہ ہیں۔ ان کے بیٹے وشال سنگھ بہار رسلنگ اسوسیشن کے صدر ہیں۔وہ دونوں ہی ریاستی باڈی کے نمائندوں کی حیثیت سے مقابلہ کے اہل ہیں۔