ڈبلیو ایچ او کو توقع ہے کہ کویڈ19کا ٹیکہ2020کے اختتام سے قبل اجائے گا

,

   

جنیوا۔مذکورہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس وباء کے خلاف ٹیکہ سال2020کے ختم تک یا پھر اگلے سال کے اوائل میں رجسٹریشن کے لئے تیار ہوجائے گا‘ ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنس داں سومیا سوامی ناتھن نے پیر کے روز یہ بات کہی ہے۔

ٹیکہ
سوامی ناتھن نے رپورٹرس کو بتایاکہ”جیسا کے آپ جانتے ہیں ہمارے پاس 40ٹیکہ امیدوار اب ہیں جو طبی ٹریل پر ہیں‘ اس میں سے 10تیسرے مرحلے کے ٹریل پر ہیں‘ جو طبی جانچ کا آخری مرحلہ ہے‘ جو ہمیں حفاظت اور اس کے اثر دونوں کے متعلق جانکاری دے گا۔

سوامی ناتھن نے رپورٹرس کو بتایا کہ”لہذا ہم امید یا قیاس لگاسکتے ہیں جو قواعد کے لئے داخل تفصیلات کافی ہیں اور سال2020ڈسمبر یا پھر2021کے ابتداء میں اس کا نتیجہ ممکن ہے“۔

کئی ممالک ہیں جس نے اس سال وباء کی شروعات کے ساتھ ہی درجنوں ٹیکے تیار کرنے کاکام شروع کردیاہے‘ مگر کسی نے بھی ڈبلیو ایچ او کے تیسرے مرحلے کو پار نہیں کیاہے۔

اس سال کے آخر تک کئی ٹیکے ہیں جوڈبلیو ایچ او میں اس سال کے آخر تک درج ہوسکتے ہیں
اب تک 37ملین لوگ متاثر

دنیابھر میں تفصیلات کے مطابق اب تک 37ملین لوگ متاثرہوئے ہیں اور ساتھ میں 1.07ملین اموات درج ہوئے ہیں‘ جانس ہاپکنس یونیورسٹی نے یہ اعداد وشمار کی اجرائی عمل میں لائی ہے