ڈبل بیڈروم مکانات کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

   

ضلع کلکٹر محبوب نگر کا عہدیداران کے ہمراہ معائنہ اور تفصیلات سے آگاہی

محبوب نگر۔ 22 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر شہر سے متصل ینگنڈہ کے مولا علی پہاڑ کے قریب زیر تعمیر ڈبل بیڈرومس مکانات کی تعمیر کا ضلع کلکٹر محبوب نگر نے عہدیداروں کے ہمراہ معائنہ کیا انہوں نے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور واقفیت حاصل کی ۔ مولا علی پہاڑ کے قریب پہلے مرحلہ کے تحت (588) ڈبل بیڈرومس کے تعمیر کی منظوری عمل میں آئی تھی جس میں سے (216) مکمل ہوگئے۔ 264 پلاٹنگ کے مرحلہ میں ہیں جبکہ 189 بیڈرومس کے اینٹ کا کام جاری ہے ۔ دوسرے مرحلہ کے 84 ڈبل بیڈرومس کی تعمیر کی منظوری دی گئی جس میں سے 64 بیڈرومس کے چھت کا کام مکمل ہوچکا ہے ، باقی زیر تعمیر ہیں۔ اگزیکیٹیو انجنیئر بھاسکر نے بتایا کہ ضلع کلکٹر نے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے تعلق سے واقفیت حاصل کی اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے تعمیر کے کام جلد سے جلد مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔ تکمیل شدہ بیڈرومس کو استفادہ کنندگان کیلئے آن لائین پر اپ لوڈ کرنے کیلئے اربن تحصیلدار پارتا سارتھی کو ہدایت دی ۔ تعمیراتی اشیاء ریتی وغیرہ کا سلیقہ سے استعمال کریں۔ انہوں نے انتبادہ دیا کہ اشیاء کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کسی بھی قسم کی شکایت پر کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کے سیتا راما راؤ ، ہاؤزنگ ای ای بھاسکر و دیگر موجود تھے۔