ڈرونس کے ذریعہ خون اور ٹیکے سربراہ کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) ورلڈ اکنامک فورم سنٹر برائے فورتھ انڈسٹریل ریولیوشن نیٹ ورک اور تلنگانہ حکومت نے اعلان کیا کہ مشترکہ طور پر ڈرونس کے ذریعہ ایمرجنسی میڈیکل خدمات انجام دی جائیں گی۔ اس خصوص میں جہاں کہیں فوری خون اور ٹیکوں کی ضرورت پڑتی ہے تو ڈرونس کی مدد سے خون اور ٹیکے روانہ کئے جائیں گے۔ اس پائیلٹ پراجیکٹ کو ’’آسمان سے دوائیں طلب کی جائیں‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کو ریاستی حکومت اور ہیلتھ نیٹ گلوبل لمیٹیڈ کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔