ڈرگس کا کاروبار ، تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کے انسداد منشیات کے شعبہ نے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر پانچ افراد ہنوز مفرور ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون جوئلڈ ڈیویس نے کہا کہ نیناوت انوپ جس کا تعلق مہاراشٹرا کے شہر پونے سے ہے، اس ٹولی کا سرغنہ ہے۔ اس نے چند سال قبل نائجیریا باشندہ کی مدد سے ڈرگس کا کاروبار شروع کیا اور پونے کے علاوہ شہر حیدرآباد میں وہ کاروبار شروع کردیا ۔ انوپ نے یوسف گوڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالندیم اور توحید رضا احمد کی مدد سے شہر میں گانجہ فراہم کر رہا تھا ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ اس ٹولی میں توحید رضا ، احمد شمس الدین ، سلیمان اور یوسف بھی شامل ہے جو پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ مذکورہ افراد ممنوعہ منشیات ایم ڈی ایم اے فروخت کیا کرتے تھے اور پولیس نے اطلاع ملنے پر انوپ ، ندیم اور مبین الدین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 30 گرام منشیات برآمد کرلئے جس کی مالیت تین لاکھ بتائی جاتی ہے۔ب