ڈریسل پانچ گولڈ میڈل کے ساتھ سب سے کامیاب تیراک

   

ٹوکیو ۔ امریکہ کی سلیب ڈریسل نے اتوار کو ختم ہونے والے تیراکی مقابلوں میں چھ میں سے پانچ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر ٹوکیو میں سب سے کامیاب تیراک ثابت ہوئے ۔ڈریسل نے کل چھ ایونٹس میں حصہ لیا اور پانچ گولڈ میڈل جیتے ۔ آج صبح کی پہلی ریس میں ڈریسل نے مردوں کی50 میٹر فری اسٹائل میں کامیابی حاصل کی ۔ موجودہ عالمی چیمپئن نے 21.07 سیکنڈ کا وقت لے کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ ڈریسل فرانس کے فلورنٹ منوڈا سے 0.48 سیکنڈ آگے رہے ۔ برازیل کے برونو فریٹاس نے 21.57 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔24 سالہ ڈریسل نے اتوار کے فائنل سے قبل 100 میٹر فری اسٹائل اور بٹر فلائی اور4×100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں گولڈ میڈل جیتے تھے ۔ امریکہ نے 1960 کے بعد سے ہر اولمپکس میں تیراکی میں گولڈ میڈل جیتا ہے اور یہ اس کا 15 واں اولمپک خطاب تھا۔ریسل کی طرح آسٹریلیا کی ایما میکان نے خواتین کی 50 میٹر اور100 میٹر فری اسٹائل میں گولڈ ڈبلز مکمل کیے ۔ انہوں نے 50 میٹر فری اسٹائل میں23.81 سیکنڈ میں گولڈ میڈل جیتا۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ 2008میں امریکی تیراک مائیل فلپس نے تیرااکی میں اپنے شاندار مظاہروں سے دھوم مچائی تھی