ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کی کارروائی کیلئے امریکی ارکان پارلیمنٹ کے منظوری

,

   

اختیارات کا مبینہ غلط استعمال ، امریکہ کی تاریخ میں مواخذہ کا سامنا کرنے والے تیسرے صدر

واشنگٹن ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ارکان پارلیمنٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کو منظوری دیدی ہے ۔ جمعہ کے دن ٹرمپ کے خلاف دو الزامات کا جائزہ لیا گیا اور ان پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ امریکہ میں مواخذہ کی کارروائی کا سامنا کرنے والے یہ تیسرے امریکی صدر ہیں ۔ انہوں نے اپنے اختیارات کا مبینہ طورپر غلط استعمال کیا۔ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤز کے تحت بیجا فیصلے کئے ہیں ۔ ایوان نمائندگان میں ان کے خلاف مواخذہ کی کارروائی میں پیشرفت ہوگی ۔ ایوان کی عدالتی کمیٹی میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن ارکان پارلیمنٹ نے 17 کے مقابلہ 23 ووٹوں سے رائے دہی میں حصہ لیا ۔ اس طرح امریکہ کی تاریخ میں ڈونالڈ ٹرمپ ایسے تیسرے صدر بن جائیں گے جن کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ اس سے پہلے ایوان کی عدالتی کمیٹی نے جمعرات کی شب سماعت کو اچانک روک دیا گیا تھا ۔ ایوان کے چیرمن جیری نارڈلر نے مواخذہ کے دو آرٹیکل پر آخری ووٹنگ کو ملتوی کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی لیڈر کے خلاف پیش کئے گئے ثبوتوں پر اپنے ضمیرکی آواز پر کمیٹی کے ارکان کو وقت دینا چاہتے تھے ۔