DOST ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد۔یکم۔فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیمات کی جانب سے جاری کئے جانے والے پریس نوٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ڈگری میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کے لئے ایک اور موقع دیا جا رہاہے اور 2فروری کو آخری مرتبہ خانگی ڈگری کالجس میں داخلوں کے لئے DOST ویب سائٹ پر طلبہ اپنا رجسٹریشن کرسکتے ہیں اور انہیں اس زریں موقع کے تحت اسپاٹ ایڈمیشن حاصل ہوگا۔مسٹر نوین متل کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے خانگی اور غیر امدادی کالجس میں داخلوں کے لئے دو یوم کی سہولت فراہم کررہی ہے اور اس سہولت سے وہ طلبہ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں جو کسی بھی سیلف فینانس ڈگری کورس میں داخلہ کے حصول کے خواہشمند ہیں۔جاریہ تعلیمی سال کے دوران ڈگری میں داخلہ کے خواہشمندوں کے لئے یہ آخری موقع ہے اور وہ DOST ویب سائٹ کے ذریعہ یا کالجس میں اسپاٹ ایڈمیشن کے حصول کیلئے کوشش کرسکتے ہیں۔بی ۔اے ‘ بی ۔بی ۔اے‘ بی۔کام‘ بی۔ایس سی میں جن کالجس میں نشستیں موجود ہیں ان کالجس میں اسپاٹ پر داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔