ڈینٹل کورس میںداخلوں کیلئے نیٹ ۔ ایم ڈی ایس ٹسٹ ملتوی

   

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) ڈینٹل پی جی کورس میں داخلوں کیلئے نیٹ ایم ڈی ایس ٹسٹ کو ملتوی کردیا گیا ۔ امکان ہے کہ اس کیلئے مزید 4 تا 6 ہفتہ درکار ہوں گے ۔ نیٹ ایم ڈی ایس 20-22 امتحان کو 4 تا 6 ہفتے بعد منعقد کرنے کا ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ نے فیصلہ کیا ۔ 31 مارچ 2022 تک انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ نیٹ ایم ڈی ایس امتحان کیلئے اہل ہیں ۔ کوویڈ کے سبب انٹرمشپ مقرر مدت میں مکمل نہیں ہوسکی ۔ اس ضمن میں ٹسٹ کی تاریخ میں توسیع کرنے اور امتحان کو فی الحال ملتوی کرنے کالجس نے درخواست کی تھی ۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ سے مسئلہ کو رجوع کیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے وزارت صحت کو ہدایت دی تھی ۔ اس کے بعد وزارت نے انٹرن شپ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 مارچ سے 31 جولائی مقرر کیا ہے۔ ع