ڈی آر ڈی ایل کوارٹرس میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) کنچن باغ کے ڈی آر ڈی ایل کوارٹرز میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو مزدوری کیلئے گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ سریش جو پینٹر تھا کندیکل گیٹ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص ڈی آر ڈی ایل ٹاون شپ میں ایک کوارٹرز کی عمارت میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس کنچن باغ مصروف تحقیقات ہے۔