ڈی ایس سی نوٹیفکیشن میں مداخلت سے ہائی کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی ( ڈی ایس سی) نوٹفکیشن کے معاملہ میں مداخلت سے انکار کردیا۔ اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرس کی 796 جائیدادوں پر تقررات کیلئے سیکنڈری گریڈ ٹیچر زمرہ کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اعلامیہ کے تحت امیدواروں کو انٹر میڈیٹ یا اس کے مماثل امتحانات میں کسی مسلمہ بورڈ کے تحت کامیابی ضروری ہے اور کم از کم 50 فیصد نشانات حاصل کرنے ہوں گے۔ ایس سی، ایس ٹی اور بی سی امیدواروں کیلئے 45 فیصد نشانات حد مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو ایلیمنٹری ایجوکیشن یا اسپیشل ایجوکیشن میں دو سالہ ڈپلومہ پاس کرنا ہوگا۔ بعض امیدواروں نے نوٹفکیشن کی شرائط کو عدالت میں چیلنج کیا۔ محکمہ تعلیم میں کئی برسوں سے کنٹراکٹ بنیاد پر ریسورس پرسن کی طرح خدمات انجام دینے والے امیدوار ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے اور اہلیت کیلئے علحدہ شرائط پر اعتراض کیا۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے کہا کہ جی او ایم ایس 1 کا جائزہ لئے بغیر ہی جی او 4 جاری کیا گیا۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے ہائی کورٹ کے بعض سابقہ فیصلوں کا حوالہ دیا۔ سرکاری وکیل کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن میں مداخلت سے انکار کیا۔1