منشیات کی روک تھام پر زور ، ایس پیز اور دیگر عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد : /7 مئی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ سی وی آنند نے جمعرات کو ایگل فورس کے ہیڈ کوارٹرز میں پہلا جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا بحران نہ صرف تلنگانہ بلکہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے جو نوجوانوں اور طلبہ کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے۔ ’’ہر فرد کو منشیات روکنے میں تعاون کرنا ہوگا‘‘ ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے ایگل فورس کا جائزہ لیا جو منشیات کے خاتمے کے لیے بنائی گئی ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پہلے ہی پولیس کو منشیات کی سپلائی ختم کرنے کے سخت احکامات دیے ہیں۔ انہوں نے CISF میں ایرپورٹ سیکیورٹی کے سربراہ رہتے ہوئے اس مسئلے کی شدت دیکھی ہے اور کہا کہ محض بیورو بنانا کافی نہیں، پوری پولیس مشنری کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ ایگل فورس (ایلائٹ ایکشن گروپ فار ڈرگ لاء انفورسمنٹ) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈی جی پی نے جدید ٹیکنالوجی، مالیاتی ٹریلز کی تلاش اور غیر ملکی سنڈیکیٹس کو توڑنے پر زور دیا۔ افسران نے بتایا کہ حیدرآباد ، سائبر آباد ، رچہ کونڈہ اور ورنگل کے چار نارکوٹکس پولیس اسٹیشنز، سات علاقائی سیلز اور 20 نفاذ ونگز کے درمیان ہم آہنگی ہے۔ کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں 2023ء میں 1,464 کیسز اور 3,157 گرفتاریاں، 2025ء میں 2,734 کیسز اور 5,703 گرفتاریاں، قومی اوسط 1.3 گرفتاریاں فی کیس ہے جبکہ تلنگانہ میں 3.1 ہے، جو سپلائرز کے علاوہ ماسٹر مائنڈز کو پکڑنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایگل فورس نے نائیجیریائی ڈرگ کارٹلز، حوالہ نیٹ ورکس اور کورئیر سروسز (ڈی ایچ ایل، فیڈ ایکس) کے ذریعے اسمگلنگ کو توڑا ۔ منشیات کی کمائی کو کپڑوں اور اشیائے ضروریہ کی ادائیگیوں کے بہانے بیرون ملک بھیجا جا رہا تھا۔ 93 غیر ملکی (نائیجیریا، گھانا، سوڈان وغیرہ) کو ملک بدر کیا گیا۔ ڈی جی پی نے سوشل میڈیا ، ڈارک ویب اور کریپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز پر مسلسل نگرانی، ڈیجیٹل فورنزک اور جیو لوکیشن ٹریکنگ کے احکامات دیئے۔ سزاء کی شرح 19% سے بڑھ کر 28% ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسکولوں اور کالجوں میں آگاہی پروگرام بڑھانے کا کہا اور تعلیمی اداروں کو تنبیہ کی کہ منشیات یا دیگر مسائل (رگنگ، سائبر کرائم، خواتین کی حفاظت، بچوں کی جنسی زیادتی، روڈ سیفٹی) چھپانے پر کارروائی ہوگی۔ 4,500 اینٹی ڈرگ کمیٹیاں بنائی گئیں مگر مکمل طور پر فعال نہیں۔ نئی جامع کمیٹیاں بنانے کا پروپوزل تیار ہے جو فوری رپورٹنگ کریں گی۔ داخلہ کے وقت ’’ میں منشیات نہیں لوں گا‘‘ کا اعلان لازمی ہوگا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ضلعی ایس پیز اور سی پیز ایگل فورس کے ساتھ مل کر کام کریں۔ جلد ضلعوں کا دورہ کرکے ڈرگس، سائبر کرائم اور ٹریفک مسائل پر رہنمائی کریں گے۔ ایس آئی بی اور گرے ہانڈز کی طرح ایگل فورس انٹلیجنس اور تحقیقات میں مدد دے گی۔ اجلاس میں ایگل فورس ڈائریکٹر سندیپ شانڈالیہ، ایس پیز پدمجا، سیتارام، رگھوویر اور دیگر شریک تھے۔ بy/m/b