ڈی سیٹ انٹرنس ٹسٹ

   

محبوب نگر ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد معراج اللہ خان پرنسپل ڈائٹ محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب DEECET-2023 انٹرنس ٹسٹ کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 مئی 2023 ء ہے۔ ڈپلوما ان ایجویشن کے دو سالہ کورس (2023-2025) میں داخلہ کیلئے امیدوار کا یکم ستمبر 2023 ء تک (17) سال مکمل ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار اپنی درخواستیں 22 اپریل تا 22 مئی کے دوران داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے پرنسپل ڈائٹ محبوب نگر محمد معراج اللہ خان سے فون 9440256850 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
ضلع نظام آباد میں بارش سے
4471 ایکڑ کی فصلیں تباہ
نظام آباد :26؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)غیر موسمی بارش کی وجہ سے ضلع نظام آباد میں 4471 ہیکٹر پر تیار کردہ فصلیں تباہ ہوچکی ہے ۔ سخت محنت ومشقت کے بعد مارکٹ یارڈ میں منتقل کردہ تیار فصلیں بھی بارش میں بھیگ جانے سے کسانوں کو مالی خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 3610 ہیکٹر پر تیار کردہ چاول کی فصل تباہ ہوگئی، 610 ہیکٹر پر تیار کردہ تیل کی فصل، 55 ہیکٹر پر تیار کردہ جوار کی فصل،134 ہیکٹر پر تیار کردہ آم کی فصل ،62 ہیکٹر پر تیار کردہ سبزیاں غیر موسمی بارش کی وجہ سے تباہ ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آئندہ تین دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے جس سے کسان طبقہ میں فصلوں کے نقصان کو لیکر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ غیر موسمی بارش عام عوام کیلئے راحت کا باعث بن سکتی ہے لیکن کسان طبقہ کیلئے شدید مالی نقصان کا باعث ثابت ہورہی ہے ۔