کئی دہوں بعد پارسی برداری میں خوشی کی لہر’جیو پارسی‘ اسکیم کا بھی اعلان

,

   

نئی دہلی۔ نیاسال 2020کی شروعات پارسی سماج کے لئے خوش کردینے والا خبر کے ساتھ ہوئی ہے۔ سال2014سے اب تک یعنی 2020کی شروعات تک پارسی سماج میں 230بچوں نے جنم لیاہے۔

سال2014میں حکومت نے پارسی سماج میں آبادی بڑھانے کے لئے ”جئے پارسی“ نام کی ایک اسکیم شروع کی تھی۔ دراصل سال2011میں ہوئی مردم شماری میں پارسی سماج کی جملہ آبادی 57264درج کی گئی تھی۔

یعنی پارسی سماج کی آبادی میں لگاتا کمی ہورہی تھی۔

سال1941میں کی گئی مردم شماری کے وقت پارسی سماج کی جملہ آبادی 1لاکھ 14ہزار تھی۔پارسی سماج میں جیو پارسی اسکیم کے تحت ڈاکٹر سے صلح‘ دوران زچگی اموات اور تولیدی ٹکنالوجی میں مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی نوٹس کیاگیا ہے کہ اس اسکیم کے شروع ہونے کے بعد زیادہ تر پارسی شوہر او ربیوی اب ایک کے بجائے دو بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔سال2021کی مردم شماری پارسی سماج کے لئے ایک بے حد اہم موقع ہوگا۔

پچھلے کئی دہوں میں شائد یہ پہلی بار مردم شماری میں پارسی سماج کی مردم شماری میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔پارسی سماج کی گھٹتی آبادی کی وجوہات کئی مانی جاتی ہیں۔

اس میں شادی نہیں کرنا یا دیر سے کرنے کی ایک وجہہ بھی شامل ہے۔پارسی سماج میں ان لوگوں کی تعداد کافی ہے جو چالیس سے پہلے شادی نہیں کرتے ہیں۔ پارسی سماج میں ایک اور تشویش ناک معاملہ دیکھا جاتا ہے۔

خاندان میں بزرگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور اور گھر کے جوان بچوں کے بجائے کئی معمر لوگ ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔