کابل۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایک سربراہ فرحان یوسف زئی کابل میں نئے اسٹیڈیم کے لئے اراضی حاصل کرنے کے بعد مستقبل قریب میں بین الاقوامی مقابلے ملک میں منعقد کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔ افغانستان نیاپنے گھریلو مقابلے اب تک ہندوستان میں کھیلے ہیں۔ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ایک جدید ترین اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے کابل کے علاقے الخیل میں دو ایکڑ سے زیادہ اراضی مختص کی۔ اس گراؤنڈ کی تعمیر سے ، ہم بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کر سکیں گے اور ہمارے لوگ دارالحکومت کابل کے وسط میں اپنے گراؤنڈ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ یہ جنگ زدہ ملک کی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی شروع کرنے کی جستجو میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ کابل ایک جدید ترین بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا گھر ہوگا۔ میں صدر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ کرکٹ کی ترقی کی حمایت کی اور ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ابتدائی رسمی کارروائیوں کے بعد اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام بھی شروع ہوجائے گا اور ہم اس کو بہترین معیار کے ساتھ انجام دینے کو یقینی بنائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں ایک فائیو اسٹار گیسٹ ہاؤس ، ایک معیاری سوئمنگ پول ، انڈور اورآؤٹ ڈور اکیڈمیز ، ہیلتھ کلینک ، مسجد ، کار پارکنگ ، انتظامی بلاک اور اس طرح کی دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔ اسٹیڈیم میں 35ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔