کابینہ میں ردوبدل۔ ارجن رام میگھاول کو کرن رججو کی جگہ وزیرقانون بنایاگیاہے۔

,

   

میگھاو ل کو اس ردوبدل کے حصے کے طور پر وزرات قانون و انصاف کے علاوہ رججو کے موجودہ قلمدان بھی ملیں گے۔
نئی دہلی۔کابینہ میں ایک بڑے ردعمل کے طور پر ارجن رام میگھول کو کرن رججو کا قلمدان وزرات قانون وانصاف سونپا گیاہے ’جمعرات کے روز صدراتی سکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں یہ بات سامنے ائی ہے۔

میگھاو ل کو اس ردوبدل کے حصے کے طور پر وزرات قانون و انصاف کے علاوہ رججو کے موجودہ قلمدان بھی ملیں گے۔درایں اثناء کرن رججو کو وزرات زمینی سائنس کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

اس بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”صدر جمہوریہ ہند جیسا کہ وزیراعظم کے مشورے پر مرکزی وزرا کونسل میں وزراء کے درمیان درج ذیل محکموں کی دوبارہ تقسیم کی ہدایت کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے‘ وزرات زمینی سائنس کرن رججو کو سونپا جائے گا جبکہ ارجن رام میگھول کو مملکتی وزیر برائے آزاد ذمہ داری بطور مملکتی وزیر برائے وزرات قانون اور انصاف ان کے موجودہ قلمدانوں کے ساتھ کرن رججو کی جگہ سونپا جائے گا“۔

وزرات قانون اورانصاف کی ذمہ داری رججو نے 8جولائی 2021کو سنبھالی تھی۔ انہوں نے مئی2019سے جولائی 2021تک وزرات یوتھ افیرس اور اسپورٹس (آزاد چارج) برائے مملکتی وزیرکے فرائض بھی انجام دئے تھے۔