کاربن اخراج کیلئے چین سے زیادہ ہندوستان خطرناک

   

نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ کا بیان
واشنگٹن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک موسمی تبدیلی کے خلاف لڑائی کا سوال ہے تو اس معاملہ میں یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ اس وقت چین سے زیادہ بڑا مسئلہ ہندوستان بن چکا ہے خصوصی طور پر کاربن کے اخراج کے معاملہ میں جہاں تک کمی کا سوال ہے چہارشنبہ کو لاس ویگاس میں ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری میں اپنے پہلے مباحثہ میں شرکت کے دوران بلومبرگ نے یہ ریمارک کیا اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو بھی امریکہ کو 2015ء کے پیرس کلائمیٹ معاہدہ سے باہر نکالنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ چین اب سست رفتار ہوچکا ہے جبکہ ہندوستان اب مسائل پیدا کرنے لگا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہیکہ اس مسئلہ کی یکسوئی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ موسمی تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلومبرگ نے یہ بات کہی۔