کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ کاروبار میں نقصان اور مالی پریشانیوں کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 59 سالہ شبیر نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شبیر الہ پور بورا بنڈہ علاقہ سے تعلق رکھتے تھے جو کرانہ دکان چلاتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے سبب کاروبار بند ہونے پر نقصان سے شبیر مالی پریشانیوں کا شکار ہوگئے تھے جنہوں نے 17 جنوری کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔